ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کم عمرحافظ قرآن محمدرفاح کی تلاوت کا انداز بنا لوگوں کی توجہ کا مرکز

کم عمرحافظ قرآن محمدرفاح کی تلاوت کا انداز بنا لوگوں کی توجہ کا مرکز

Fri, 24 Jun 2016 15:01:03    S.O. News Service

بھٹکل24جون(ایس او نیوز)تلاوت قرآن مجید کا اپنا ایک خاص رنگ و آہنگ ہوتا ہے جو ہر سننے والے کو اپنی طرف راغب کرتا ہے ۔ کسی حافظ کی زبانی قرآن سننا اور صحیح تلفظ اور لحن کے ساتھ تلاوت کرنے والوں کی تلاوت سننا دنیا میں ہمیشہ عزت رہی ہے۔ کم عمری میں لڑکوں کا قرآن یاد کرنا جتنا ان کا کمال ہے اس سے کہیں زیادہ یہ قرآن کا اعجاز ہے کہ ہریاد کرنے والوں کو اللہ کی طرف سے توفیق خاص سے نوازا جاتا ہے۔

آج کل بھٹکل سے قریب منکی میں ایک ننھے حافظ کی تلاوت کاانداز لوگوں کو پسند آجانے کے بعد سوشیل میدیا میں اس کی آڈیو ویڈیو کلپ گردش کرنے لگی ہے۔ یہ طالب علم مدرسہ مصباح العلوم گنگولی میں تعلیم حاصل کرنے والے حافظ رفاح بن شریف منکوی ہیں ۔ یہ طالب علم کئی قرا حضرات کے طرز میں قرآن پڑھنے کاہنر جانتا ہے ، منکی کی ایک مسجد میں لوگ ان کی تراویح سننے بڑی تعداد میں جمع ہوجاتے ہیں۔طالب علم نے عمان میں حٖفظ کی ابتدا کی تھی لیکن گنگولی میں انہوں نے حافظ محمد علی کے پاس اپنا حٖفظ مکمل کیا۔ ساحل آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے طالب علم نے بتایا کہ وہ کئی مربتہ اپنے والدین کے ساتھ حرمین جاچکے ہیں اور وہاں کے روحانی ماحول میں ائمہ حرم کی قرات سے استفادہ کیا۔ لڑکے نے بتایا کہ تراویح میں کسی کی نقل کر کے پڑھنے کے مقابلے میں وہ اپنے خاص لہجے میں پڑھنا پسند کرتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کم عمری ہی میں انہوں نے عمان ودیگر مقامات میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں نمایاں کار کردگی انجام دی ہے اور وہ وہاں کی مساجد میں تراویح بھی سنا چکے ہیں۔ بہرحال یہ نوائط برادی کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ اس قوم میں یہ اور ایسے کئی جوہر چھپے ہوئے ہیں جو وقت پر اپنے آپ کو ثابت کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ، بھٹکل کی مساجد میں بھی تروایح سنانے والے ایسے کئی کم عمر حفاظ ہیں جنکی تلاوت اور طرز قرات پسند کیا جاتا ہے ۔ ایسے تمام طلبہ کی خدمت میں ساحل آن لائن مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ ان طلبہ کو صحیح معنوں میں قرآن کا عاشق بنائے اور اس کی تعلیمات پر عمل کرکے دنیا میں اس کی اشاعت کے لئے بھی ان کو تیار کرے 

 


Share: